نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچائو کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، رستم خان

طلبا و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، بیان

پیر 2 مئی 2022 16:01

نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچائو کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، رستم خان
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2022ء) یوتھ فٹ بال اکیڈمی کے سرپرست و چیئرمین امانکوٹ رستم خان(گلدا) نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچائو کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکیڈمی کے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اکیڈمی کے ہیڈ کوچ ایاز خان اور کوچ انٹرنیشنل وقاص خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلیں سیاست کی نذر ہیں اور حکومت کو چاہئے کہ کھیلوں کو سیاست سے پاک کرنے کے لئے اقدامات کریں تاکہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
وقت اشاعت : 02/05/2022 - 16:01:41