ڈبلیو جی گریس ریکارڈز میں تبدیلی کے باعث موت کے 107 سال بعد 685 رنز اور 67 وکٹوں سے محروم

ڈبلیو جی گریس نے 1865ء سے 1908ء کے درمیان 870 فرسٹ کلاس میچز میں 39.45 کی اوسط سے 54211 رنز سکور کیے اور 18.14 کی اوسط سے 2809 وکٹیں حاصل کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 5 مئی 2022 11:54

ڈبلیو جی گریس ریکارڈز میں تبدیلی کے باعث موت کے 107 سال بعد 685 رنز اور 67 وکٹوں سے محروم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 مئی 2022ء ) انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے سپر سٹار سمجھے جانے والے سابق کرکٹر ڈبلیو جی گریس کو ان کی موت کے 107 سال بعد ریکارڈز میں درج 685 رنز اور 67 وکٹوں سے محروم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دنیائے کرکٹ کے پہلے سپر سٹار کے طور پر جانے والے ڈبلیو جی گریس نے پہلی جنگ عظیم کے دوران 1915ء میں 67 سال کی عمر میں موت سے قبل 1865ء سے 1908ء کے درمیان 870 فرسٹ کلاس میچز میں 39.45 کی اوسط سے 54211 رنز سکور کیے جس میں 124 سنچریاں اور 251 نصف سنچریاں شامل تھیں اور 18.14 کی اوسط سے 2809 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

اب کرکٹ کے اعداد و شمار کے تمام ماہرین اور وزڈن اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ ڈبلیو جی گریس کے دس میچز کو فرسٹ کلاس کا درجہ حاصل نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ دو سنچریوں سمیت 685 رنز اور 67 وکٹوں سے محروم ہوگئے۔ ریکارڈز میں اس تبدیلی کی وجہ سے ان کے اعدادو شمار پر کوئی زیادہ فرق تو نہیں پڑا البتہ ڈبلیو جی گریس کے 100 فرسٹ کلاس سنچریاں بنانے کے ریکارڈ کی تاریخ کم از کم دو ہفتہ آگے ضرور ہوگئی ہے۔                                                                                                     
وقت اشاعت : 05/05/2022 - 11:54:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :