ایڈیلیڈ میں تیزرفتار کار کرکٹ پچ پر جاگھسی،راہگیرزخمی

جمعہ 6 مئی 2022 15:21

ایڈیلیڈ میں تیزرفتار کار کرکٹ پچ پر جاگھسی،راہگیرزخمی
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2022ء) ایڈیلیڈ میں تیزرفتار کار کرکٹ پچ پر جاگھسی، خوش قسمتی سے کوئی کھلاڑی اس کی زد میں نہیں آیا تاہم اس سے قبل مذکورہ کار کی تیزرفتاری سے راہگیرزخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق ریڈ ہولڈون کموڈور کے مالک نے مقامی پولیس کو اطلاع دی کہ ان کی چوری شدہ کار لارگس بے پر نامعلوم افراد چلارہے ہیں، جس کے تھوڑی دیر بعد کارمالک چوروں تک پہنچا، مبینہ طور پر ایک شخص نے اسے دھمکی دے کر کاردوڑا دی۔بعد ازاں اس کے تعاقب میں پولیس بھی شامل ہوگئی، تھوڑی دیر بعد بوڈن کے مقام پر کار لاوارث پائی گئی، اس کے بعد 2 مسافروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا جن کے خلاف جلد مقامی عدالت میں مقدمہ چلے گا۔
وقت اشاعت : 06/05/2022 - 15:21:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :