عمران خان کو اپنے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اچھی ٹیم درکار : شاہد آفریدی

میں ہمیشہ سے شہباز شریف کی انتظامی صلاحیتوں کا مداح رہا ہوں، آپ پنجاب میں ان کا کام دیکھ سکتے ہیں: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 6 مئی 2022 17:17

عمران خان کو اپنے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اچھی ٹیم درکار : شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 مئی 2022ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی کا ماننا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو بہتر پاکستان کے لیے اپنے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک اچھی ٹیم کی ضرورت ہے۔ سماء ٹی وی پر بات کرتے ہوئے آفریدی نے ملک کے لیے عمران خان کے مثبت ارادے کا اعتراف کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے عمران خان کا ویژن بہت اچھا ہے لیکن اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انہیں اچھی ٹیم کی ضرورت ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ مستقبل میں ان غلطیوں پر قابو پالیں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء آفریدی نے ایک بار پھر پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کی انتظامی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ہمیشہ سے شہباز شریف کی انتظامی صلاحیتوں کا مداح رہا ہوں، آپ پنجاب میں ان کا کام دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے مجھے مبارکباد دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا، ایسا لگتا تھا جیسے میں نے اسرائیل کے وزیر اعظم کو مبارکباد دی ہو۔ وہ ہمارے وزیر اعظم ہیں اور ہمیں بہتری کی امید رکھنی چاہیے۔                                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 06/05/2022 - 17:17:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :