کائونٹی کرکٹ، بین سٹوکس نے ایک اننگز میں 17 چھکے لگا کر تاریخ رقم کردی

انگلش ٹیسٹ کپتان نے ڈرہم کیلئے وورسٹر شائر کیخلاف 17 چھکوں کی مدد سے 88 گیندوں پر 161 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک اوور میں پانچ چھکے بھی شامل ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 7 مئی 2022 11:38

کائونٹی کرکٹ، بین سٹوکس نے ایک اننگز میں 17 چھکے لگا  کر تاریخ رقم کردی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 مئی 2022ء ) انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس نے انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں ایک اننگز میں 17 چھکے لگا کر تاریخ رقم کردی۔ تفصیلات کے مطابق 30 سالہ بین سٹوکس نے انگلینڈ کا کپتان مقرر ہونے کے بعد اپنی پہلی فرسٹ کلاس اننگز میں ڈرہم کی طرف سے کھیلتے ہوئے وورسٹر شائر کے خلاف 88 گیندوں پر 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

انہوں نے اس اننگز میں 17 بلند و بالا چھکے مارے جس میں ایک اوور میں پانچ چھکے بھی شامل ہیں۔
یہ کائونٹی کرکٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل گلوسسٹر شائر کے آسٹریلین بلے باز اینڈریو سائمنڈز نے گلیمورگن کیخلاف اگست 1995ء میں 254 ناٹ آئوٹ رنز کی باری میں 16 چھکے لگا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔

(جاری ہے)

کینٹ کے ڈیرن سٹیونز نے 2021ء میں گلیمورگن کے خلاف 15 چھکے لگائے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ 23 چھکوں کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کے پاس ہے جنہوں نے مارچ 2015ء میں پلنکٹ شیلڈ کے میچ میں آکلینڈ کی جانب سے سینٹرل ڈسٹرکٹس کی ٹیم کے خلاف 167 گیندوں پر 17 چوکوں اور 23 چھکوں کی مدد سے 281 رنز سکور کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔                                                                                                  
وقت اشاعت : 07/05/2022 - 11:38:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :