ساؤتھ ایشین جونئیر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا 16 رکنی دستہ مالدیپ پہنچ گیا

ہفتہ 7 مئی 2022 14:35

ساؤتھ ایشین جونئیر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا 16 رکنی دستہ مالدیپ پہنچ گیا
کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2022ء) ساؤتھ ایشین جونئیر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا 16 رکنی دستہ مالدیپ پہنچ گیا۔قومی ٹیم اور آفیشلز نے کراچی سے اڑان بھری، 9 سے 11 مئی تک انڈر 19 اور انڈر 15 کیٹگری میں ٹیم اور سنگلز ایونٹس میں لڑکے اور لڑکیاں ملک کی نمائندگی کریں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انکار پر اسپانسرز کی مدد سے کھلاڑیوں کے ایئرٹکٹس کا بندوبست کیا گیا۔صدر ٹیبل ٹینس احمر ملک کے مطابق ٹیم کے ساتھ جانے والے آفیشلز اپنے اخراجات خود برداشت کررہے ہیں۔ فیڈریشن نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ایونٹس میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کررہی ہے، امید ہیکہ کھلاڑی میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔
وقت اشاعت : 07/05/2022 - 14:35:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :