ایک وقت میں 117 کھلاڑیوں سے ٹیبل ٹینس کھیلنے کا انوکھا ریکارڈ

برائٹن ٹیبل ٹینس کلب کیسربراہ وین وائی عالمی اعزاز کے بعد مسرور دکھائی دے رہے ہیں، رپورٹ

ہفتہ 7 مئی 2022 14:35

ایک وقت میں 117 کھلاڑیوں سے ٹیبل ٹینس کھیلنے کا انوکھا ریکارڈ
برائٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2022ء) برطانیہ میں ٹیبل ٹینس کے ایک کھلاڑی نے ایک وقت میں باری باری 117 کھلاڑیوں سے مقابلہ کیا اور ہر عمر کے کھلاڑی نے ایک یا دو مرتبہ گیند کو ضرور مخالف کی جانب پھینکا۔برائٹن ٹیبل ٹینس کلب کے سربراہ اور سینیئر کھلاڑی وین وائی ڑو نے برائٹن کے بازار میں یہ مقابلہ سجایا۔ اس میں ہر عمر کے افراد شامل تھے جو باری باری ریکٹ کے ساتھ آگے آتے گئے اور وین سے کچھ دیر کھیل کر آگے بڑھتے رہے اور ٹیبل ٹینس کھیل ایک لمحے کو بھی نہ رکا۔

(جاری ہے)

اسی ٹیبل ٹینس کلب نے سال 2018 میں بھی ایک ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی تھی تاہم درمیان میں کھلاڑیوں کا سلسلہ متاثر ہوا تھا اور ریکارڈ نہ بن سکا تھا۔ اس سے قبل شمالی آئرلینڈ کے شہر بلفاسٹ میں اورمیو ٹیبل ٹینس کلب میں ایک سینیئر کھلاڑی سامنے کھڑا ہوا تھا اور سامنے آنے والے 112 مختلف کھلاڑیوں نے کم ازکم ایک مرتبہ ریکٹ سے پگ پانگ گیند سامنے کے مخالف کھلاڑی پر پھینکی تھی تاہم برائٹن میں وین وائی ڑو کے کھیل کی تقریب کے دوران گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے افسران بھی موجود تھے اور یوں اسے عالمی ریکارڈ کا درجہ حاصل ہوگیا ہے، اس میں بچوں اور بزرگوں نے ذوق و شوق سے حصہ لیا تھا۔
وقت اشاعت : 07/05/2022 - 14:35:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :