کاؤنٹی چیمپئن شپ، محمد عامر نے عمدہ بولنگ سے سب کو حیران کردیا

پاکستانی گیند باز نے ہیمپشائر کیخلاف میچ کی پہلی اننگز میں 57 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں اور دوسری اننگز میں 33 رنز کے عوض دوبارہ تین وکٹیں حاصل کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 9 مئی 2022 11:54

کاؤنٹی چیمپئن شپ، محمد عامر نے عمدہ بولنگ سے سب کو حیران کردیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مئی 2022ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز ترین گیند باز محمد عامر نے انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنی بولنگ سے ایک بار پھر سب کو حیران کردیا ہے۔ پاکستانی گیند باز محمد عامرنے ہیمپشائر کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں 57 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں اور پھر دوسری اننگز میں 33 رنز کے عوض دوبارہ تین وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر نے 2019ء سے طویل فارمیٹ کی کرکٹ نہیں کھیلی کیونکہ انہوں نے کام کے بوجھ کے مسائل کو ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنے میں رکاوٹ قرار دیا۔ وہ پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں اور ان کے نام 119 وکٹیں ہیں، انہوں نے گرین شرٹس کے لئے 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹونٹی میں بالترتیب 83 اور 59 وکٹیں لی ہیں۔

(جاری ہے)

محمد عامر کا اپنی کارگردگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایک بولر کے طور پر جب آپ کھیلتے ہیں اور گیند سوئنگ ہوتی ہے اور سلپ ہوتی ہے تو آپ بھی اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں میں نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا یہ موقع دیکھا اور چار روزہ کرکٹ سے لطف اندوز ہونا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنی کاؤنٹی کی نمائندگی کرے اور اللہ نے مجھے بہت عزت دی ہے۔                                                                                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 09/05/2022 - 11:54:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :