ملکی سیاسی صورتحال میں اتار چڑھائو، پی سی بی ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے بیک اپ پلان تلاش کرنے لگا

پاکستان تحریک انصاف نے 20 مئی کے بعد حکومت کے خلاف مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 9 مئی 2022 13:54

ملکی سیاسی صورتحال میں اتار چڑھائو، پی سی بی ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے بیک اپ پلان تلاش کرنے لگا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مئی 2022ء ) ملک کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے بیک اپ پلان پر کام شروع کر دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم جون میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ سیریز کے تین ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو راولپنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔ پی سی بی نے سیاسی صورتحال کی وجہ سے سیریز کے مقام کی متوقع تبدیلی کے حوالے سے اندرون ملک مشاورت شروع کر دی۔

اس حوالے سے حکومت سے رائے لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک وینیوز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم پی سی بی دیگر وینیوز کو بھی بیک اپ پلان کے طور پر دیکھ رہا ہے کیونکہ مقامی گورننگ باڈی کو خدشہ ہے کہ سیاسی صورتحال کے باعث سیریز کا مقام تبدیل کرنا پڑ سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ پاکستان تحریک انصاف نے 20 مئی کے بعد حکومت کے خلاف مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کوئی وفد سیریز سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا۔ مقام کی تبدیلی کا فیصلہ پی سی بی حکومت کی مشاورت سے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کرے گا۔                                                                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 09/05/2022 - 13:54:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :