ایما راڈوکانو فٹنس مسائل کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے ابتدائی میچ میں ہی دسبتردار

بدھ 11 مئی 2022 12:28

ایما راڈوکانو فٹنس مسائل  کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے ابتدائی میچ میں ہی دسبتردار
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) برطانوی نمبر ایک اور نامور ٹینس سٹار ایما راڈوکانو اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے اپنے ابتدائی میچ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوکر ایونٹ سے دستبردار ہوگئیں۔

(جاری ہے)

19 سالہ برطانوی کھلاڑی ایما راڈوکانو کو میچ کے پہلے راؤنڈ کے دوران اس وقت دستبردار ہونا پڑا جب ان کو دوبارہ کمر کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ۔ایما راڈوکانو کا پہلے میچ میں مقابلہ کینیڈین حریف کھلاڑی بیانکا اینڈریسکو سے تھا جن کو ایما راڈوکانو کے خلاف پہلے سیٹ میں 2-6 سے برتری حاصل تھی تاہم دوسرے سیٹ کا مقابلہ 1-2 تک پہنچا تھا کہ ایما راڈوکانو کو کمر میں تکلیف ہوگئی جس کے باعث وہ مقابلہ جاری نہ رکھ سکیں اور ایونٹ سے دستبردار ہوگئیں۔
وقت اشاعت : 11/05/2022 - 12:28:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :