دائودمحمڈن فٹبال کلب ملیر زونIIIکے چیئرمین محمد شریف بلوچ کیلئے دعائے صحت کی اپیل

بدھ 11 مئی 2022 17:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2022ء) دائودمحمڈن فٹبال کلب رجسٹرڈ زون IIIڈسٹرکٹ ملیر کے چیئرمین محمد شریف جدگال بلوچ گزشتہ ایک ماہ سے شدید علیل ہیں بابائے اسپورٹس فقیر محمد گلزار جونیئر، ماما جبار بلوچ، نثار بلوچ، دین محمد بلوچ(کے الیکٹرک)، محمد اسلم بھائی جان وکٹری کلب، شاہجہان بلوچ (ملیر اسٹار)، منیر احمد قمبرانی، نصیر عمر بلوچ(ملیر یونین)، فیصل بلوچ، اکبر شاد(محفوظ الیون) اور کھیلوں کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے محمد شریف بلوچ کی طویل علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کی مکمل صحت درازی عمر کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگوہیں محمدشریف بلوچ کی کھیل بالخصوص فٹبال کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وہ فٹبال کے فروغ کے لیئے بے لوث کام کرنے والی شخصیت ہیں اسپورٹس لورز سے اپیل ہے کہ ان کی صحت کیلئے دعا کریں ۔

وقت اشاعت : 11/05/2022 - 17:04:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :