سڈنی کرکٹ عید الفطر کی تقریبات کی میزبانی کریگا، وقار یونس، بریٹ لی شرکت کریں گے

چیف ایگزیکٹو آفیسر کرکٹ آسٹریلیا نک ہاکلے بھی بطور مہمان خصوصی مدعو کی جانے والی شخصیات میں شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 11 مئی 2022 17:03

سڈنی کرکٹ عید الفطر کی تقریبات کی میزبانی کریگا، وقار یونس، بریٹ لی شرکت کریں گے
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 مئی 2022ء ) سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) پہلی بار عید الفطر کے جشن کا عشائیہ منعقد کرے گا جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے فاسٹ بولرز وقار یونس اور بریٹ لی شرکت کریں گے۔ کھیل کے اندر تنوع کو فروغ دینے کی کوشش میں، سڈنی کرکٹ نے اپنے تاریخی سٹیڈیم میں عید الفطر کی تقریبات کی میزبانی کے لیے پہل کی ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس اور سابق آسٹریلین پیسر بریٹ لی کے علاوہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک ہاکلے بھی مہمان خصوصی میں شامل ہیں۔

تقریب کے میزبان کامل خان نے ٹویٹر پر تقریب کی میزبانی کے حوالے سے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا اور اسے ایک بہت ہی مثبت قدم قرار دیا۔ کامل نے لکھا کہ ’’ ایس سی جی میں پہلی بار عید الفطر کے جشن کے عشائیہ کی میزبانی کرنا ایک مکمل اعزاز ہے، یہ تاریخی موقع کرکٹ کے اندر تنوع کو منانے کے ایک بہت ہی مثبت قدم کو اجاگر کرتا ہے‘‘۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے گزشتہ ماہ کرکٹ لارڈز کے گھر پر پہلی افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا تھا۔

مہمانوں میں انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان این مورگن بھی شامل تھے۔                                                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 11/05/2022 - 17:03:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :