حسن علی سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے :جیمز اینڈرسن

پاکستانی پیسر سارا دن بولنگ کروانے کیلیے تیار رہتے ہیں، کبھی نہیں کہتے کہ میں تھکاوٹ محسوس کررہا ہوں: برطانوی ٹیسٹ پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 12 مئی 2022 11:41

حسن علی سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے :جیمز اینڈرسن
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 مئی 2022ء ) انگلش ٹیسٹ کرکٹر جیمز اینڈرسن نے قومی فاسٹ بولر حسن علی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 40 سالہ انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ ’پاکستانی پیسر سارا دن بولنگ کروانے کیلیے تیار رہتے ہیں، وہ کبھی نہیں کہتے کہ میں تھکاوٹ محسوس کررہا ہوں‘۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر نے کہا کہ ’کاؤنٹی کرکٹ میں کسی غیر ملکی پلیئر سے آپ اس سے زیادہ کی توقع نہیں کر سکتے، وہ کرکٹ سے بے پناہ لگاؤ رکھتے ہیں، وہ ڈریسنگ روم میں بہت زیادہ سوالات کرتے ہیں مگر مجھے بھی ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی پیسر حسن علی صرف میچ میں ہی نہیں بلکہ ٹریننگ میں بھی 100 فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹر نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکا شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 4 میچز میں 24 وکٹیں حاصل کیں تھی جب کہ انکی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے لنکا شائر کاؤنٹی نے انہیں اپریل کے مہینے کے لیے ہلٹن پلیئر آف دی منتھ قرار دیا تھا۔                                                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 12/05/2022 - 11:41:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :