سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کا کرکٹ کیریئر ختم ہونے کا امکان

ٹم پین اب کوچ کے طور پر کرکٹ سے منسلک رہنے کے خواہشمند ہیں: آسٹریلوی میڈیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 12 مئی 2022 12:24

سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کا کرکٹ کیریئر ختم ہونے کا امکان
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 مئی 2022ء ) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹم پین کا کرکٹ کیرئیر ختم ہونےکا امکان ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق تسمانیہ نے وکٹ کیپر بیٹر ٹم پین کو نیا کنٹریکٹ نہیں دیا۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹم پین اب کوچ کے طور پر کرکٹ سے منسلک رہنے کے خواہشمند ہیں۔ خیال رہے کہ 37 سالہ ٹم پین گزشتہ برس ’ٹیکسٹنگ سکینڈل‘ سامنے آنے کے بعد قیادت سے دست بردار ہوگئے تھے اور کھیل سے غیر معینہ مدت کے لیے "ذہنی صحت کا وقفہ" لیا۔

۔ فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو ٹم پین کی جگہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹم پین پر ایک سابق کرکٹ تسمانیہ ریسپشنسٹ نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے چار سال قبل انہیں جنسی طور پر واضح پیغامات بھیجے تھے لیکن کرکٹر نے کہا کہ وہ دونوں جانب سے رضامندی ظاہر کیے جانے کے بعد بھجے گئے تھے۔ ٹم پین کو 2018ء میں انٹرنل تفتیش کے ذریعے کلیئر کر دیا گیا تھا جو پچھلے سال کے آخر تک عوام کے سامنے نہیں آئی تھی ۔ ٹم پین پر الزام لگانے والی رینی فرگوسن نے کرکٹ تسمانیہ کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کا دعویٰ شروع کر دیا ہے۔ فرگوسن پر کرکٹ تسمانیہ سے رقم چوری کرنے کا الگ سے الزام ہے اور ان کا مقدمہ ہوبارٹ کی عدالت میں ہے۔ وہ الزامات کی تردید کرتی ہیں۔
وقت اشاعت : 12/05/2022 - 12:24:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :