پچز اپ گریڈیشن: کراچی میں پاک ویسٹ انڈیز میچز کے امکانات ختم

نندی پور کی مٹی سٹیڈیم پہنچ چکی،ناکارہ ہونیوالی سطحی مٹی نکالنے کے بعد ڈھاکہ گھاس ،دیسی گھاس لگانے کا عمل جاری،آسٹریلوی مٹی بھی اگلے چند ہفتوں میں کراچی پہنچنے کی توقع، کسمٹز کلیئرنس کے بعد درآمد شدہ مٹی وکٹ نمبر 3 پرڈالی جائیگی، وکٹ نمبر 4 میں تحقیق شدہ نئی مٹی استعمال ہوگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 13 مئی 2022 11:36

پچز اپ گریڈیشن: کراچی میں پاک ویسٹ انڈیز میچز کے امکانات ختم
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 مئی 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام ملک بھر کے 40 گراؤنڈز میں جاری پچز کی اپ گریڈیشن کے تحت کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں 13 پچز پر کام سست روی کا شکار ہوگیا۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی ہدایت پر پچز کی اپ گریڈیشن کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کی کراچی منتقلی کا امکان ختم ہوگیا۔

چئیرمین رمیز راجا کی خصوصی ہدایات کی روشنی گراس روڈ پر کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے آغاز سے قبل پاکستان بھر کے منتخب 40 سے زائد گراؤنڈز پر پچز کی مرمت اور اپ گریڈیشن کا کام شروع کیا گیا ہے، بین الاقوامی مقابلوں کی بہتر تیاری کے لیے ڈومیسٹک سطح پرمعیاری پچز کی تیاری کے لیے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں بھی 13 پچز بنانے کا آغاز ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

وکٹوں کی تعمیر میں استعمال کی جانے والی نندی پور کی مٹی سٹیڈیم پہنچ چکی ہے، پچز کی ناکارہ ہوجانے والی سطحی مٹی کا نکالنے کے بعد ڈھاکہ گھاس اور دیسی گھاس لگانے کا عمل جاری ہے تاہم بوجوہ پچز کی تیاری کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی مٹی بھی اگلے چند ہفتوں میں کراچی پہنچنے کی توقع ہے، کسمٹز کلیئرنس کے بعد درآمد شدہ مٹی وکٹ نمبر 3 پرڈالی جائے گی جبکہ وکٹ نمبر 4 میں تحقیق شدہ نئی مٹی استمعال کی جائےگی۔

پی سی بی کے تجربہ کار چیف کیوریٹر آغا زاہد نے لاہور سے کراچی پہنچ کر ان پچز کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور زمہ داران کو ضروری ہدایات دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پچز کی بروقت تیاری ممکنہ نہیں، اس کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کی ممکنہ متبادل میزبانی کے لیے کراچی کا نام خارج کردیا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے میچز 8، 10 اور12 جون کو راولپنڈی میں طے ہیں، تاہم سیاسی حالات کے سبب پی سی بی متبادل مقام پر غور کررہا ہے۔
وقت اشاعت : 13/05/2022 - 11:36:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :