شہید محترمہ بینظیر بھٹو امن کپ باکسنگ چیمپئن شپ 2022ء ،انتظامات مکمل

جمعہ 13 مئی 2022 15:41

شہید محترمہ بینظیر بھٹو امن کپ باکسنگ چیمپئن شپ 2022ء ،انتظامات مکمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ملیر باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل کراچی فخر جمہوریت شہید محترمہ بینظیر بھٹو امن کپ باکسنگ چیمپئن شپ 2022کے سنسنی خیز فائنل مقابلے اتوار15مئی شام4بجے ملیر یونین فٹبال اسٹیڈیم آسوگوٹھ پر منعقد ہوں گے جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ ملیر باکسنگ ایسوسی ایشن محمدسلیم قمبرانی نے کہا کہ ایونٹ کو خوبصورت اور اعلیٰ پیمانے پر منعقدکرنے کے تمام انتظامات کو آخری شکل دی جاچکی ہے ایونٹ کا افتتاح کے موقع پر MPA محمد سلیم بلوچ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر ریاض کھتری، سابق چیئرمینDMCملیر جان محمد بلوچ، اسلم بھائی جان، فقیر محمد گلزار جونیئر، منیر احمد قمبرانی، شاہجہان بلوچ، نصیر عمر بلوچ، عبدالجبار بلوچ، خواجہ حمید الدین کوکب، احسان اللہ بلوچ، محمداختربلوچ رند، انجینئر اکبر بلوچ، عبدالسلام اجمیری، مراد جان بلوچ، شاہنواز بلوچ، گلفراز خان خٹک، عدنان رسول بخش بروہی، حاجی آصف صادق بروہی، محمد ابراہیم آسکانی، واجہ عبدالصمد آسکانی، محمد ذیشان ایڈوکیٹ، سمیع اللہ خان، واجہ نثار بلوچ، استاد غلام رسول ڈیوا، اصغر علی بلوچ، سردارسجاد بلوچ، محمد مبین بٹ، بشیر احمد خان، ناصر کریم بلوچ، سلیم ناز، عارف جدگال، محمودرضا ایرانی، پی ایف ایف صدام حسین بلوچ، بابو بشیر علی گوہر، شاہد سونواورزندگی کی دیگر ممتاز شخصیات شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر کامیاب باکسرزمیں کیش پرائز، ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کیئے جائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/05/2022 - 15:41:07

Your Thoughts and Comments