بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا اٹالین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 14 مئی 2022 11:58

بھارتی  ٹینس سٹارثانیہ مرزا    اٹالین اوپن ٹینس  ویمنز  ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ انہوں نے اٹالین اوپن ٹینس ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں چلی کی الیکسا گاراچی میتھیسن اور ان کی سلووینین جوڑی دار اینڈریجا کلیپیک کو شکست دی۔

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا نے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ٹاپ ایٹ رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چلی کی الیکسا گاراچی میتھیسن اور ان کی سلووینین جوڑی دار اینڈریجا کلیپیک کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ثانیہ مرزا کی فتح کا سکور 4-6 ،6-4 اور 8-10تھا۔ثانیہ مرزا کا سیمی فائنل میں مقابلہ کینیڈین ٹینس کھلاڑی گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی میکسیکن جوڑی دار جیولیانا ماریون اولموس پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی سے ہوگا۔\932
وقت اشاعت : 14/05/2022 - 11:58:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :