عمران ملک پاکستان میں ہوتے تو انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہوتے :کامران اکمل

مقبوضہ جموں و کشمیر ایکسپریس کے تیز گیند باز کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے گیند بازی کی صلاحیت نے سب کو متاثر کیا : وکٹ کیپر بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 14 مئی 2022 11:21

عمران ملک پاکستان میں ہوتے تو انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہوتے :کامران اکمل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 مئی 2022ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کے تیز گیند باز عمران ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہوتے تو وہ اب تک بین الاقوامی کرکٹ کھیل چکے ہوتے۔

(جاری ہے)

مقامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے 40 سالہ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ایکسپریس کے تیز گیند باز عمران ملک نے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے گیند بازی کی صلاحیت نے سب کو متاثر کیا ہے اور آئی پی ایل کے رواں سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بولر ہیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدر آباد کے پاس کوالٹی فاسٹ بولرز ہیں لیکن عمران ملک ان کے سٹرائیک بولر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو طویل عرصے بعد کوالٹی فاسٹ بولرز دسیتاب ہوئے ہیں جس کی اس سے پہلے کمی تھی۔ بھارتی ٹیم کو حال ہی میں محمد شامی، محمد سراج، جسپرت بمراہ، نودیپ سینی جیسے فاسٹ بولرز آئی پی ایل کے باعث ملے ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے عمران ملک اگر پاکستان سے کھیل رہا ہوتا تو یقینا بین الاقوامی کرکٹ کھیلتا۔
وقت اشاعت : 14/05/2022 - 11:21:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :