انڈین پریمیئر لیگ میں کل مزید 2میچوں کا فیصلہ ہو گا

ہفتہ 14 مئی 2022 12:33

انڈین پریمیئر لیگ میں کل مزید 2میچوں کا فیصلہ   ہو گا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) انڈین پریمیئر لیگ میں کل( اتوار کو)مزید 2میچوں کا فیصلہ ہو گا، آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے، میگا ایونٹ کے 62 ویں میچ میچ دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں مدمقابل ہوں گی، گجرات ٹائٹنز کی ٹیم سب سے زیادہ 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے ۔

(جاری ہے)

لیگ کا 63 واں میچ لکھنئو سپر جائنٹس راجستھان رائلز کے درمیان بریبورن سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ لکھنئو سپر جائنٹس کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ راجستھان رائلز کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔لکھنئو سپر جائنٹس کی قیادت لوکیش راہول کریں گے جبکہ راجستھان رائلز کی ٹیم سنجو سیمنز کی زیرقیادت میدان میں اترے گی۔
وقت اشاعت : 14/05/2022 - 12:33:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :