پریمیئر لیگ،ٹوٹنہم ہاٹسپر نے آرسنل کو0-3گول سے ہرا دیا

ہفتہ 14 مئی 2022 12:45

پریمیئر لیگ،ٹوٹنہم ہاٹسپر نے آرسنل کو0-3گول سے ہرا دیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر نے آرسنل کی ٹیم کو 0-3 گول شکست دے دی۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ ٹوٹنہم ہاٹسپر سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر کی ٹیم کو اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آرسنل کے خلاف ہاف پر 0-2گول کی برتری حاصل تھی ۔

(جاری ہے)

ٹوٹنہم کی طرف سے پہلا گول ہیری کین نے میچ کے 22ویں منٹ میں ملنے والی پنالٹی کک پر سکور کیا اور اپنی ٹیم کو آرسنل کے خلاف 0-1 کی برتری دلا دی جس کو ہیری کین نے ہی 37ویں منٹ میں ایک اور گول سکور کر کے 0-2 میں تبدیل کر دیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں ٹوٹنہم کے ہیونگ من سن نے ایک گول کر کے مقابلہ 0-3کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ اس فتح کے بعد ٹوٹنہم کی ٹیم65پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
وقت اشاعت : 14/05/2022 - 12:45:37