نوواک جوکووچ اور اسٹفنوس سٹسیپاس نے اٹالین اوپن کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ورلڈ نمبر ون جوکووچ نے سیمی فائنل میں کیسپررٴْڈ کو شکست دے کر ایک ہزار ٹور میچز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا

اتوار 15 مئی 2022 14:00

نوواک جوکووچ اور اسٹفنوس سٹسیپاس نے اٹالین اوپن کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
اٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جوکووچ اور اسٹفنوس سٹسیپاس نے اٹالین اوپن کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،ورلڈ نمبر ون جوکووچ نے سیمی فائنل میں کیسپررٴْڈ کو شکست دے کر ایک ہزار ٹور میچز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

روم میں جاری اٹالین اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے ناروے کے کیسپررٴْڈ کو باآسانی چھ چار اور چھ تین سے شکست دے کر چھٹی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جوکووچ کے کیرئیر کی یہ ایک ہزار ویں ٹور میچ فتح تھی، یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پانچویں پلیئر بن گئے۔فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ یونان کے اسٹفنوس سٹسیپاس سے ہوگا جو جرمنی کے الیکزینڈر زیوروف کو چار چھ ، چھ تین اور چھ تین سے ہرا کر فائنل میں پہنچے ۔
وقت اشاعت : 15/05/2022 - 14:00:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :