سری لنکا نے اینجلو میتھیوز کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنا لئے

اتوار 15 مئی 2022 18:30

چٹا گانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2022ء) سری لنکا نے اینجلو میتھیوز کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنا لئے، آل راؤنڈر میتھیوز 114 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں جبکہ دنیش چندیمل 34 رنز پر ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، کوسال مینڈس 54، اوشڈا فرنینڈو 36، کپتان دیمتھ کرونا رتنے 9 اور دہننجایا ڈی سلوا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بنگلہ دیش کی جانب سے نعیم حسن نے دو جبکہ تیج الاسلام اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 15/05/2022 - 18:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :