شاہد آفریدی اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر غم زدہ

اینڈریو سائمنڈز کے دوستوں، خاندان، مداحوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں، دنیا سے جانیکا کوئی وقت مقرر نہیں، اسلئے ہمیں ہر دن خوشی کیساتھ گزارنا چاہیے اور دنیا کیلئے اچھی یادیں بننا چاہیے: ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 15 مئی 2022 18:36

شاہد آفریدی اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر غم زدہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 مئی 2022ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی نے آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کی کار حادثے میں ہلاکت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’میں اینڈریو سائمنڈز کے دوستوں، خاندان اور مداحوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔‘ اُنہوں نے زندگی کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’اس دنیا سے جانے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے اس لیے ہمیں ہر دن خوشی کے ساتھ گزارنا چاہیے اور دنیا کے لیے اچھی یادیں بننا چاہیے۔

‘ سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ’شین وارن اور اینڈریو نے کرکٹ کے لیے بہت سی خدمات سرانجام دیں‘۔
واضح رہے کہ آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔ آسٹریلین پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے کے بعد ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔

46 سالہ سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 46 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹونٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور 2 مرتبہ آسٹریلوی ورلڈ چیمپئن سکواڈ کا حصہ بھی رہے۔ انہوں نے نومبر 1998ء میں ون ڈے میں آسٹریلوی ٹیم کیلیے ڈیبیو کیا لیکن سائمنڈز جنوبی افریقہ میں 2003ء کے ورلڈ کپ میں بین الاقوامی سرکٹ پر پہنچے تھے۔ اینڈریو سائمنڈز شین وارن اور روڈنی مارش کے بعد اس سال انتقال کرجانے والے تیسرے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال 4 مارچ کو آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن بھی 52 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔
وقت اشاعت : 15/05/2022 - 18:36:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :