نکولا مکٹک اور میٹ پاویک پر مشتمل کروشین جوڑی کااٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا کامیاب دفاع ،مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

پیر 16 مئی 2022 10:40

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) دفاعی چیمپئن نکولا مکٹک اور میٹ پاویک پر مشتمل کروشین جوڑی نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں حریف امریکی کھلاڑی جان اسنر اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ڈیاگو شوارٹزمین کو شکست دےکر مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

اس فتح کے بعد کروشین جوڑی کے اے ٹی پی ماسٹرز 1000کے ٹائٹلز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ اٹلی میں کھیلے گئےاٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں نکولا مکٹک اور میٹ پاویک پر مشتمل کروشین جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد امریکی کھلاڑی جان اسنر اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ڈیاگو شوارٹزمین کو شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ نکولا مکٹک اور میٹ پاویک کی فتح کا سکور 2-6، 7-6(8-6)اور 10-12 تھا۔نکولا مکٹک اور میٹ پاویک پر مشتمل کروشین جوڑی نے گزشتہ سال جولائی میں ٹوکیو اولمپکس کے بعد پہلا ٹور لیول ٹائٹل جیتا ہے۔\932
وقت اشاعت : 16/05/2022 - 10:40:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :