شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا دیا

8 ہزار سے زائد میٹر بلند 4 بلند ترین چوٹیاں سر کرنیوالے 20 سالہ کوہ پیما نے صبح 6 بج کر 5 منٹ پر 8516 میٹر اونچی لوہٹسے چوٹی سر کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 16 مئی 2022 11:32

شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 مئی 2022ء ) دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے 8516 میٹر اونچی چوٹی لوہٹسے پر بھی پاکستانی پرچم لہرا کر تاریخ رقم کردی۔ پاکستان کے شہروز کاشف 8 ہزار سے زائد میٹر بلند چار بلندترین چوٹیاں سر کرنے والے 20 سالہ کوہ پیما نے صبح 6 بج کر پانچ منٹ پر لوہٹسے چوٹی سر کی۔
شہروز کے والد سلمان کاشف نے لوہٹسے سمٹ سر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے بہت بڑا کارنامہ قرار دیا ہے۔

اس سے قبل شہروز کاشف براڈ پیک، ماونٹ ایوریسٹ، کے ٹو اور کنچن جونگا کی چوٹیاں بھی سر کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ شہروز 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔ دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما سے قبل محمد علی سدپارا، حسن سدپارا اور سرباز علی بھی 8، 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

وطن واپسی سے پہلے شہروز کا ایک اور چوٹی سر کرنے کا بھی ارادہ ہے۔

گزشتہ دنوں شہروز کاشف کے والد نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں حکومتی سپورٹ نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ کامیابیوں کا کریڈٹ سب لیتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے جو سپورٹ ملنی چاہیے، وہ کوئی نہیں کرتا۔                                                                                              
وقت اشاعت : 16/05/2022 - 11:32:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :