پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کرلی

38 سالہ کوہ پیما نے پیر کی صبح کامیابی کے ساتھ 8849 میٹر اونچی چوٹی سر کی، ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے والے 8ویں پاکستانی بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 16 مئی 2022 12:22

پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کرلی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 مئی 2022ء ) پاکستانی کوہ پیماؤں کے حلقوں میں ’پاتھ فائنڈرز‘ کے نام سے مشہور کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرلیا ہے۔ عبدالجوشی کی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 38 سالہ کوہ پیما نے پیر کی صبح کامیابی کے ساتھ 8849 میٹر اونچی دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کرلیا ہے۔
عبدالجوشی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے والے 8ویں پاکستانی ہیں جبکہ آٹھ ہزار میٹر سے بلند دنیا کی چودہ چوٹیوں میں سے یہ ان کی دوسری چوٹی ہے، وہ اس سے قبل اناپورنا کو بھی سر کرچکے ہیں۔

ان سے قبل مرزا علی بیگ، ثمینہ بیگ، عبدالجبار بھٹی، شہروز کاشف، سرباز علی، نذیر صابر اور حسن سدپارہ بھی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرچکے تھے۔

(جاری ہے)

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عبدالجوشی نے گزشتہ برس گلگت بلتستان میں واقع مشکل ترین پاسو کونز کو سر کیا تھا، وہ پاسو کونز کو سر کرنے والے پہلے ماؤنٹینیئر ہیں، اس سے قبل وہ 6050 میٹر بلند منگلک سر کو کلائمب کرچکے ہیں جبکہ کے ٹو پر وہ کیمپ 3 تک ہی پیش قدمی کرپائے تھے کہ سخت موسم نے انہیں واپسی کا رخ کرنے پر مجبور کردیا تھا۔

عبدالجوشی عام طور پر ان چوٹیوں کا رخ کرنے کیلئے مشہور ہیں جو ماضی میں کسی نے سر نہ کی ہو، گزشتہ برس ایک انٹرویو میں عبدالجوشی نے کہا تھا کہ جونہی ان کی نظر کسی چوٹی پر پڑتی ہے تو ان کی نظریں خودبخود اس پر ٹریک تلاش کرنا شروع کردیتی ہیں۔
وقت اشاعت : 16/05/2022 - 12:22:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :