فٹبال ورلڈ کپ 2022ء، چمچماتی ٹرافی جون میں پاکستان آئے گی

پیر 16 مئی 2022 15:18

فٹبال ورلڈ کپ 2022ء، چمچماتی ٹرافی جون میں پاکستان آئے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کی چمچماتی ٹرافی اگلے ماہ پاکستان کا رخ کریگی۔فیفا ورلڈ کپ ٹرافی مجموعی طور پر 51 ملکوں کا دورہ کرے گی، 7 جون کو اسلام آباد میں پروقار تقریب ہو گی، یہ مسلسل دوسرا موقع ہوگا کہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان کا رخ کرے گی اس سے قبل بھی دو ہزار اٹھارہ میں یہ ٹرافی لاہور لائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کی ٹرافی نے ورلڈ ٹور کا آغاز دبئی سے کیا ہے۔
وقت اشاعت : 16/05/2022 - 15:18:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :