کراچی اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں نئی کرسیاں لگائیں گے: رمیز راجہ

’’2022-23ء سیزن کیلئے دو طرفہ ہوم سیریز کیلئے شراکت داری کے حقوق میں 77 فیصد اضافہ پاکستانی ٹیم کیلئے بڑی خوشخبری، ہمارے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں‘‘: چیئرمین پی سی بی کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 16 مئی 2022 15:51

کراچی اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں نئی کرسیاں لگائیں گے: رمیز راجہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 مئی 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں جدید ترین کرسیاں لگانے کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے چیئرمین رمیز نے ٹویٹر پر دو طرفہ ہوم سیریز 2022-23ء کے شراکت داری کے حقوق میں بڑے پیمانے پر اضافے کی رپورٹ شیئر کی اور کرکٹ شائقین کے لیے انفراسٹرکچر کی ترقی کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’2022-23ء سیزن کے لیے دو طرفہ ہوم سیریز کے لیے شراکت داری کے حقوق میں 77 فیصد اضافہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے بڑی خوشخبری ہے، ہمارے ذخائر تاریخی بلندی پر ہیں، انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم ان فنڈز کا کچھ حصہ شائقین کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

سب سے پہلے پنڈی اور کراچی کے سٹیڈیم میں جدید ترین کرسیاں ہوں گی‘‘۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شائقین کی مشکلات کو کم کرنا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے ویژن کا حصہ ہے۔ پی سی بی کے سربراہ نے دسمبر 2021ء میں ملک کے ایک دو مقامات پر شائقین کی مصروفیت کے مراکز بنانے کے اپنے منصوبے کا بھی اشتراک کیا۔                                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 16/05/2022 - 15:51:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :