پریمیئر لیگ،نیوکیسل کی 12ویں فتح،آرسنل کو 0-2 سے ہرا دیا

منگل 17 مئی 2022 10:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں نیو کیسل نے آرسنل کو شکست دے دی، یہ نیو کیسل کی لیگ میں 37 میچز کھیلنے کے بعد 12 ویں فتح ہے۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرف سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل میں کھیلے گئے میچ میں میزبان نیو کیسل اور آرسنل کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دفاعی کھیل کی وجہ سے میچ کے پہلے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیرکسی گول کے برابر تھا ، دوسرے ہاف میں نیو کیسل کی ٹیم نے قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے آرسنل کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔

بین وائٹ اور برونو گیماریس نے شاندا ر کھیل پیش کرتے ہوئے ایک ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بین وائٹ نے پہلا گول میچ کے 55 ویں منٹ میں سکور کیا جبکہ برونو گیماریس نے دوسرا گول 85 ویں میں سکور کیا۔ آرسنل کی ٹیم نے گول کرنے کی بہت کوشش کی تاہم بے سود رہی ۔ اس کامیابی کے ساتھ نیوکیسل کی لیگ میں 12 فتوحات ہوگئی ہیں اور وہ ایک درجہ ترقی پاکر46پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ر 13ویں سے 12 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔\932
وقت اشاعت : 17/05/2022 - 10:00:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :