فٹنس مسائل سے پریشان سابق برطانوی نمبر ایک لورا روبسن نے ٹینس کو خیر باد کہہ دیا

منگل 17 مئی 2022 10:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) انگلینڈ کی سابق نوعمر ٹینس سٹار لورا روبسن نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا۔ 28 سالہ لوراروبسن لمبے عرصہ سے کولہے کی تکلیف میں مبتلا تھیں اور انہوں نے اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے تین آپریشنزکروائے تھے ۔لورا روبسن نے 14 سال کی عمر میں ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل جیتا جبکہ 18 سال کی عمر میں اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور وہ نوعمر ہونے کے دوران خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ 30 پوزیشن پر پہنچ گئی تھی لیکن پچھلی دہائی کے بیشتر عرصے سے کولہے کی تکلیف کی وجہ سے اس میں ترقی نہ پاسکیں۔

سابق برطانوی نمبر ایک نے کہاہے کہ میں نے انجری مسائل سے نجات پانے کے لئے بہت کوشش کی اور میں نے کولہے کی تکلیف سے نجات کے لئے تین مرتبہ سرجری بھی کروائی لیکن مجھے لگا کہ میچ شاید اب کھیل کے میدان میں جلوہ گر نہیں ہوسکوں گی ، اس لئے میں نےٹینس کھیل کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

لورا روبسن 2012 کے یو ایس اوپن ٹینس کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچی تھی ۔

انہوں نے ہم وطن اینڈی مرے کے ساتھ اولمپکس کے ٹینس مقابلوں کے مکسڈ ڈبلز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ 2013 کے سیزن میں وہ ومبلڈن اوپن ٹینس مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچی اور اپنے کیریئر کی اعلی ترین 27 ویں پوزیشن پر پہنچی تھی لیکن بعد میں 2013 میں ہی کلائی کی چوٹ نے اان کو پریشان کرنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے وہ اگلے دو سال کے لیے کھیل سے باہر ہوگئیں ۔ وہ 2016 میں کھیل کے میدان میں واپس آئی لیکن وہ اپنی پرانی فارم دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں جو انہوں نے اپنی نوعمری میں حاصل کی تھی اور وہ دوبارہ ٹاپ 100 میں شامل ہونے سے قاصر رہیں۔
وقت اشاعت : 17/05/2022 - 10:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :