آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم 20پوائنٹ کے ساتھ سر فہرست

منگل 17 مئی 2022 13:21

آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم 20پوائنٹ کے ساتھ سر فہرست
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) انڈین پریمیئر لیگ میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم 20 پوائنٹ کے ساتھ سر فہرست ہے، راجستھان رائلز اور رائل چیلنجرز بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں، پہلی بار میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیم گجرات ٹائٹنز کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ 13 میں سے 10 میچ جیت کر 20 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، راجستھان رائلز اور لکھنئو سپر جائنٹس کی ٹیموں نے 16 ،16 پوائنٹ حاصل کئے ہیں، راجستھان رائلز بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے دوسرے اور لکھنئو تیسرے نمبر پر ہے، اسی طرح دہلی کیپٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں 14،14 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کی ٹیموں کے بھی 12،12 مشترکہ پوائنٹس ہیں تاہم بہترنیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم 10 پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے ،دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز کی ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی ہے اور وہ 8 پوائنٹ کے ساتھ نویں جبکہ ممبئی انڈینز کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 17/05/2022 - 13:21:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :