بابر اعظم نے فہد مصطفی کے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیل کر اٴْن کی خواہش پوری کردی

منگل 17 مئی 2022 15:44

بابر اعظم نے فہد مصطفی کے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیل کر اٴْن کی خواہش پوری کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فہد مصطفی کے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیل کر اٴْن کی خواہش پوری کردی۔

(جاری ہے)

فہد مصطفی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستانی کرکٹ کے سب ہی فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم اٴْن کے بیٹے موسیٰ کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔فہد مصطفی نے اس ویڈیو کو انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرا اسٹار بیٹا موسیٰ، موجودہ اسٹار اور پاکستان کے فخر بابر اعظم کے ساتھ۔دوسری جانب ٹوئٹر پر انہوں نے اپنی خواہش کے پورے ہونے پر لکھا ہے کہ ’خواب اور خواہشیں ضرور پوری ہوتی ہیں۔
وقت اشاعت : 17/05/2022 - 15:44:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :