انٹرنیشنل گرلز نیٹ بال سیریز ،قومی جونیئر انڈر-21 ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز 22 مئی کو کراچی میں ہونگے

منگل 17 مئی 2022 15:44

انٹرنیشنل گرلز نیٹ بال سیریز ،قومی جونیئر انڈر-21 ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز 22 مئی کو کراچی میں ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل گرلز نیٹ بال سیریز کے لئے قومی جونیئر انڈر -21 ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز 22 مئی کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں ہونگے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ انٹرنیشنل گرلز نیٹ بال سیریز 2022 سنگاپور میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئیں اور ٹرائلز میں ملک بھر سے خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتی ہیں اور 22 مئی کو ٹرائلز شام پانچ بجے سے سات بجے تک ہونگے۔
وقت اشاعت : 17/05/2022 - 15:44:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :