نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بحریہ کلب نے عثمان باسکٹ بال کلب کو شکست دیدی

منگل 17 مئی 2022 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بحریہ باسکٹ بال کلب نے عثمان باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کو 38کے مقابلے میں 44 پوائنٹس سے شکست دے دی ۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر کھیلے گئے میچ میں فاتح بحریہ کلب کی جانب سے عون اکرم 20،محمد زبیر 12اور علی حسن نے10جبکہ رنر اپ عثمان کلب کی جانب سے بیارض 13،عثمان خواجہ 11اور بازد کریم نے 10باسکٹ پوائنٹس سکور کئے۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سائوتھ کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی نے کہاکہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے حصول کے تمام مواقع فراہم کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھر پور کاوشیں کرتا رہوں گا۔ ڈپٹی کمشنر سائوتھ نے اعلان کیا کہ اگلے ماہ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کی مزید بہتری کے لئے تزئین و آرائش کے کاموں کو انجام دیا جائیگا۔

اس کے بعد ضلع جنوبی کے کلبوں کے لئے ڈپٹی کمشنر سائوتھ باسکٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد ہوگا ۔ تقریب میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر و منتظم ٹورنامنٹ غلام محمد خان ،مشیر قانونی غلام عباس جمال ایڈوکیٹ ،ایس ایس پی سائوتھ اسد رضا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سائوتھ سمیع اللہ پٹھان ،اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ امر ججا ،انجینئر محفوظ الحق ،اصغر بلوچ ،پروفیسر فوزیہ فلک ،سابق ہاکی کوچ اخلاق احمد، انٹر نیشنل ریسلر شیر خان ،قومی فٹ بالر عثمان غنی سمیت کھیلوں کی ممتاز شخصیات موجود تھیں ۔
وقت اشاعت : 17/05/2022 - 23:43:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :