کمانڈر سٹی میںجاری وژن 2040 فٹبال ٹورنامنٹ سٹی چیزر نے جیت کر چمپئن شپ اپنے نام کرلی

بچے کھیل کے ساتھ ساتھ تمام کھلاڑی اپنی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں اور متوازن غذا کا استعمال کریںکمانڈر ریٹائرڈ منیر حسین

منگل 17 مئی 2022 23:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) کمانڈر سٹی میں جاری وژن 2040 فٹبال ٹورنامنٹ سٹی چیزر نے جیت کر چمپئن شپ اپنے نام کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر واقع رہائشی پروجیکٹ کمانڈر سٹی میں وژن 2040 یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل سٹی چیزر اور سٹی کریزی پارٹنرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں سٹی چیزر نے سٹی کریزی پارٹنرز کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر چمپئن شپ جیت لی۔

میچ کا واحد گول سٹی چیزر کے مڈ فیلڈر کوروش جہانگیر نے فری کک پر اسکور کیا۔ فائنل میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی پروجیکٹ ڈائریکٹر کمانڈر سٹی کمانڈر ریٹائرڈ منیر حسین (تمغہ بسالت) نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز محمد سلیمان نے اپنے نام کرلیا جبکہ بہترین گول کیپر عباداللہ کو قرار دیا گیا۔

کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ کھیل کے ساتھ ساتھ تمام کھلاڑی اپنی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں اور متوازن غذا کا استعمال کریں۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جو کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی کارنامے انجام دیں۔ انھوں نے کمانڈر بلڈرز کے چئیرمین کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر کے ہمہ جہت وژن 2040 پر بھی روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ اس فکر انگیز وژن کی روشنی میں پاکستان ضرور آگے بڑھے گا اور ایک نیا سویرا ضرور آئے گا۔
وقت اشاعت : 17/05/2022 - 23:34:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :