زمبابوے اور نمیبیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

بدھ 18 مئی 2022 10:30

بلاوائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) زمبابوے اور نمیبیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ (کل) جمعرات کو کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیومیں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو نمیبیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔ زمبابوے نے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

نمیبیا کی ٹیم ان دنوں زمبابوے کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ زمبابوے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی 20میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل جمعرات کو، تیسرا میچ 21مئی ،چوتھا میچ 22مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 24مئی کو کھیلا جائے گا۔ پانچ میچوں کی سیریز کے تمام میچز کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیو میں کھیلے جائیں گے۔نمیبیا کی ٹیم گیرہارڈ ایراسمس کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ میزبان ٹیم کو کریگ ارون لیڈ کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/05/2022 - 10:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :