راولپنڈی میں بیڈمنٹن کے فروغ کے لئے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے ، مطاہر سہیل

بدھ 18 مئی 2022 12:54

راولپنڈی میں بیڈمنٹن کے فروغ کے لئے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے ، مطاہر سہیل
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) پاکستان کے سابق بیڈمنٹن پلیئر مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں بیڈمنٹن کے فروغ کے لئے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے تحت شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس، راولپنڈی میں بین الاقوامی معیار کی اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیڈمنٹن دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے، پاکستان میں اس کھیل کی ترقی و ترویج کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں راولپنڈی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس میں 10 سے 25 جون تک نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو تربیت فراہم کی جائے گی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو نیشنل بیڈمنٹن کیمپ کے لئے نامزد کیا جاہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں ابتدائی تکنیک کے ساتھ ساتھ فزیکل فٹنس کے بارے آگاہی فراہم کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 18/05/2022 - 12:54:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :