ایشیاء ہاکی کپ جکارتہ کیلئے منتخب قومی ہاکی ٹیم کا ایچی سن کالج لاہور کا دورہ ،کالج کے ننھے ہاکی کھلاڑیوں کو ہاکی ٹپس دیں

بدھ 18 مئی 2022 16:22

ایشیاء ہاکی کپ جکارتہ کیلئے منتخب قومی ہاکی ٹیم کا ایچی سن کالج لاہور کا دورہ ،کالج کے ننھے ہاکی کھلاڑیوں کو ہاکی ٹپس دیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) ایشیاء ہاکی کپ جکارتہ کیلئے منتخب قومی ہاکی ٹیم نے ایچی سن کالج لاہور کا دورہ کیا۔ ایچی سن کالج پہنچنے پر کالج پرنسپل مائیکل تھامسن نے قومی ہاکی ٹیم کا استقبال کیا،قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ ٹیم منیجر اولمپیئن خواجہ جنید،ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین،آسٹریلین فزیکل ٹرینر ڈینیئل بیری و قومی کھلاڑی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اولمپیئن توقیر ڈار ،ڈائریکٹر سپورٹس ایچی سن کالج عمر زمان،ڈائریکٹر ہاکی اولمپیئن محمد ثقلین بھی موجود تھے۔قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ و کھلاڑیوں نے ایچی سن کالج کے ننھے ہاکی کھلاڑیوں کو ہاکی ٹپس دیں اور ٹریننگ کرائی۔بعد ازاں ایچی سن کالج لاہور کے پرنسپل مائیکل تھامسن نے ٹیم آفیشلز کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کیں۔
وقت اشاعت : 18/05/2022 - 16:22:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :