معروف کوہ پیما علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گر کر شدید زخمی

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق ان کی ریڑھ کی ہڈی اور پسلیاں ٹوٹ گئیں

بدھ 18 مئی 2022 16:32

معروف کوہ پیما علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گر کر شدید زخمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) پاکستان کے معروف کوہ پیما علی رضا سدپارہ معمول کی تربیتی مشق کے دوران پہاڑ سے گر کر شدید زخمی ہوگئے، الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق ان کی ریڑھ کی ہڈی اور پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق55 سالہ علی رضا سدپارہ کا شمار پاکستان کے معروف کوہ پیماؤں میں ہوتا ہے وہ ملک میں موجود 8 ہزار سے بلند پانچ چوٹیوں میں سے 4 کو متعدد بار سر کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

انہوں نے نانگا پربت، گیشربرم ون، براڈ پیک اور گیشربرم ٹو کو مجموعی طور پر ریکارڈ 17 مرتبہ سر کیا ہے۔علی رضا سدپارہ اس سال کے ٹو سمٹ کا ارادہ رکھتے تھے اور اس کی تیاریوں کے لیے ہی منگل کی صبح گلگت کے پہاڑوں میں پریکٹس کررہے تھے کہ پیر پھسلنے کی وجہ سے کھائی میں جاگرے،انہیں ریسیکیو کر کے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق علی رضا سدپارہ کی ریڑھ کی ہڈی اور پسلیوں کو نقصان پہنچا ۔
وقت اشاعت : 18/05/2022 - 16:32:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :