ہاکی فیڈریشن کا گراس روٹ سے ہاکی ٹیلنٹ آگے لانے کیلئے ملک بھر کے جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کا اعلان

بدھ 18 مئی 2022 22:07

ہاکی فیڈریشن کا گراس روٹ سے ہاکی ٹیلنٹ آگے لانے کیلئے ملک بھر کے جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گراس روٹ سے ہاکی ٹیلنٹ آگے لانے کیلئے ملک بھر کے جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کا اعلان کردیا، پہلے مرحلے میں 22 مئی کو بلوچستان کے تمام کھلاڑیوں کے لئے کوئٹہ کے لالا موسیٰ ہاکی سٹیڈیم میں ٹرائلز کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پی ایچ ایف کی جانب سے سلیکشن کمیٹی ممبران اولمپیئن ناصر علی اور اولمپیئن وسیم فیروز ٹرائلز لیں گے، 23 مئی کو صوبہ سندھ کے جونیئر کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی کے ممبران اولمپیئن کلیم اللہ خان اور اولمپیئن ایاز محمود کی زیر نگرانی ٹرائلز منعقد ہونگے، 24 اور 25 مئی کو پنجاب کے تمام جونیئر کھلاڑیوں کے ٹرائلز نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور حسین جونیئر، ممبران سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ خان،اولمپیئن ایاز محمود،اولمپیئن ناصر علی،اولمپیئن وسیم فیروز اور اولمپیئن خالد حمید کی زیر نگرانی لئے جائیں گے جبکہ آخری مرحلے میں 26 مئی کو کے پی کے ،اسلام آباد،گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے تمام جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور حسین جونیئر، ممبران سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ خان ، اولمپیئن ایاز محمود،اولمپیئن ناصر علی،اولمپیئن وسیم فیروز اور اولمپیئن خالد حمید کی زیر نگرانی لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف اعلامیے میں یکم جنوری 2002 کی تاریخ پیدائش کی حد تک کے تمام کھلاڑیوں کو ایف آرسی،ب فارم اور شناختی کارڈ اوریجنل لانے کی ہدایات کی ہیں جس کھلاڑی کے پاس اوریجنل دستاویزات نہیں ہونگے،وہ کھلاڑی ٹرائلز دینے کا اہل نہیں ہوگا۔
وقت اشاعت : 18/05/2022 - 22:07:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :