لارڈز کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ بھی اذان کی آواز گونج اٹھا

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سابق کپتان وقار یونس کے بھائی کامل خان نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا، عید ملن پارٹی کے دوران نماز مغرب کے وقت اذان دیکر باجماعت نماز ادا کی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 19 مئی 2022 12:59

لارڈز کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ بھی اذان کی آواز گونج اٹھا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 مئی 2022ء ) ہوم آف کرکٹ لارڈز کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی اذان کی آواز گونج اٹھی۔ آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سابق کپتان وقار یونس کے بھائی کامل خان نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ عید ملن پارٹی کے دوران نماز مغرب کے وقت اذان دے کر باجماعت نماز ادا کی گئی۔
تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس، پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری، سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی سمیت کئی نامور شخصیات شریک تھیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں ہوم آف کرکٹ لارڈز میں پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کئی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے سکائی سپورٹس کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر نکول پانڈے نے لارڈز کے میدان میں لانگ روم سے مغرب کی اذان کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی اور اسے خوبصورت لمحہ قرار دیا تھا۔
                                                                                                                     
وقت اشاعت : 19/05/2022 - 12:59:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :