39 واں خیبر کپ نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کل پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا

جمعرات 19 مئی 2022 13:57

39 واں خیبر کپ نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کل پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام کو 39 واں خیبر کپ نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ آج جمعہ سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔جمعرات کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں ملک کے ٹاپ پلیئرز عقیل خان، محمد شعیب، مزمل مرتضیٰ، محمد عابد، یوسف خلیل، شہزاد خان، برکت اللہ، ہیرا عاشق اور مدثر مرتضیٰ نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے اور وہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مینز سنگلز، مینز ڈبلز، بوائز، 18 اینڈ انڈر سنگلز، بوائز اینڈ گرلز 12 اینڈ انڈر سنگلز اور 45+ ڈبلز کی پانچ مختلف کیٹیگریز میں کل 125 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ایونٹ کے انعامی رقم 7لاکھ روپے مقرر کی ہے۔ پی ٹی ایف باہر کے کھلاڑیوں کو پی ٹی ایف کمپلیکس میں مفت رہائش بھی فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

گرم موسم کی وجہ سے میچز دو سیشنز میں شروع ہوں گے، پہلا سیشن صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک اور دوسرا سیشن شام 4 بجے سے ہوگا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ خیبر کپ پی ٹی ایف کے کیلنڈر پر ہمارے انتہائی اہم ایونٹ میں سے ایک ہے اور اس ایونٹ کے انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون اور مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ پی اے ایف نے پاکستان میں ٹینس کے فروغ میں ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے تمام شرکاء کو چیمپئن شپ کے دوران بہتر کارکردگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محمد عارف قریشی آئی ٹی ایف وائٹ بیج ریفری میچوں کے فرائض انجام دیں گے۔
وقت اشاعت : 19/05/2022 - 13:57:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :