یوتھ انگیجمنٹ سپورٹس فیسٹیول کو سوراب میں کامیابی سے ہمکنار کرنے کے انتظامیہ دن رات جدوجہد کررہی ہے ،ڈپٹی کمشنر جلال الدین خان

جمعرات 19 مئی 2022 17:04

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) بلوچستان یوتھ انگیجمنٹ اسپورٹس فیسٹیول2022 کے سلسلے میں آل سوراب بین المدارس کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازکھیازئی کرکٹ جیوا میں ہوا، افتتاحی تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر سوراب جلال الدین خان کاکڑ تھے جنہوں نے بیٹنگ کرکے ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جلال الدین خان کاکڑ نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے یوتھ انگیجمنٹ اسپورٹس فیسٹیول کا جو انقلابی سلسلہ شروع کرچکی ہے ،اسے ضلع سوراب میں کامیابی سے ہمکنار کرنے کے انتظامیہ دن رات جدوجہد کررہی ہے اور ضلع کے تمام علاقوں میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے،آج بین المدارس کرکٹ ٹورنامنٹ بھی ان ہی تقریبات کا ایک حصہ ہے جسے جیوا جیسے دوردراز علاقے میں منعقد کرکے انتظامیہ کے اس مشن کی تکمیل کی جارہی ہے کہ یوتھ انگیجمنٹ اسپورٹس فیسٹیول میں ضلع کے تمام شعبوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھرپور حصہ لینے کا موقع دیا جائے گا، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ جامعہ مدین العلوم جیوا اور جامعہ دارلقرآن حمادیہ جیوا کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسے جامعہ مدین العلوم کی ٹیم نے چار وکٹ سے جیت کر اپنے نام کرلیا۔

وقت اشاعت : 19/05/2022 - 17:04:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :