روایتی کبڈی لیگ کے نام سے پاکستان کی پہلی بین الاقوامی سرکل اسٹائل کبڈی لیگ کا آغاز

جمعرات 19 مئی 2022 23:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) اسٹرابیری سپورٹس مینجمنٹ کو اپنے پارٹنرز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف سی سی آئی اور ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن، فیصل آباد کے ساتھ مل کر "روایتی کبڈی لیگ" کے نام سے پاکستان کی پہلی بین الاقوامی سرکل طرز کی کبڈی لیگ کے آغاز جلد ہو گا۔ لیگ کا افتتاحی سیزن 2022 کے دوران فیصل آباد میں ہوگا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےاسٹرابیری سپورٹس مینجمنٹ کے بانی حیدر علی داؤد خان نے کہا کہ "پاکستان کی پہلی بین الاقوامی سرکل اسٹائل کبڈی لیگ شروع کرنے کا یہ ایک اہم موقع ہے جو دنیا بھر میں پاکستانیوں اور کبڈی سے محبت کرنے والوں کے دلوں پر راج کرتی ہے۔ روایتی کبڈی لیگ کا پیمانہ غیر معمولی ہوگا کیونکہ اسے پوری دنیا میں ڈیجیٹل اور ٹی وی دونوں پر براہ راست دیکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

لیگ میں قومی اور بین الاقوامی برانڈز شرکت کریں گے۔ایف سی سی آئی کے صدر عاطف منیر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ ہم تاریخی روایتی کبڈی لیگ کے شراکت دار بننے پر فخر اور پرجوش ہیں۔ فیصل آباد کبڈی کا مرکز ہے، اور ہم اسٹرابیری سپورٹس مینجمنٹ اور ڈی کے اے ایف کو اس انٹرنیشنل لیگ کے ذریعے فیصل آباد کو یہ مناسب خراج تحسین پیش کرنے پر مبارکباد دینا چاہیں گے۔ میں لیگ کے لیے ایف سی سی آئی کی مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔پاکستان اور بیرون ملک سے کھلاڑی تیزی سے اس انٹرنیشنل لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ لیگ سرکل اسٹائل کبڈی کی ترقی کے لیے ایک بہترین اقدام ہے۔ ڈی کے اے ایف کے سیکرٹری جنرل سید طیب گیلانی نے کہاکہ DKAF روایتی کبڈی لیگ کی مکمل حمایت اور تائید کرتا ہے ۔
وقت اشاعت : 19/05/2022 - 23:56:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :