ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ کی محکمہ میں بوائز ہاکی ٹیم کے قیام کی یقین دہانی

جمعرات 19 مئی 2022 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و کراچی ہاکی ایسوسی ای (کے ایچ اے)کے سیکرٹری حیدر حسین نے ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر فنانس کے ڈی اے شجاعت حسین، سندھ آفیسرز ایسوسی ایشن کے جوائنٹ انچارج نوید انور صدیقی، ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی اور اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم بھی موجود تھے۔

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی شاندار کارکردگی پر حیدر حسین اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹر اسپورٹس کو کھیلوں کی محکمہ جاتی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈی جی کے ڈی اے نے حیدر حسین سے گفتگو کے دوران محکمے میں بوائز ہاکی ٹیم بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی کھیل کو سپورٹ کرنے اور کے ایچ اے کے ساتھ کھڑا ہونے کا وقت ہے۔ کے ڈی اے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ویران میدانوں کو آباد کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔حیدر حسین نے ڈی جی کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خیالات کو انتہائی مثبت قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ میرا یقین مزید پختہ ہوگیا کہ کھیلوں کے فروغ خاص کر ہاکی کے لئے مثبت سوچ رکھنے والے محمد علی شاہ جیسے آفیسر کے ہوتے ہوئے ہاکی کی کامیابیوں کا سفر بہت جلد شروع ہوگا، اس موقع پر حیدر حسین نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ کو لاہور قلندر کی جانب سے ان کی آفیشل ٹی شرٹ اور کے ایچ اے کی جانب سے ہاکی اسٹک کا تحفہ پیش کیا۔
وقت اشاعت : 19/05/2022 - 23:49:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :