نمیبیا نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی، کریگ اروائن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

جمعرات 19 مئی 2022 23:40

بلاوایو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) نمیبیا نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی، نمیبیا نے زمبابوے کا 123 رنز کا ہدف 18 اوورز میں ہی حاصل کرلیا، کریگ ولیمز کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جمعرات کو کوئنز سپورٹس کلب بلاوایو میں کھیلے گئے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میں میزبان زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔

زمبابوے کو اننگز کی ابتدا میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے 23 کے مجموعی سکور پر 3 بیٹرز پویلین واپس لوٹ گئے۔ ملٹن شمبا 29 اور ٹونی منیونگا 23 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ ڈونلڈ ٹریپانو 18 اور ریان برل نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

نمیبیا کی طرف سے سٹار آل رائونڈر ڈیوڈ ویزا نے 27 رنز کے عوض 3 اور جان فریلنک نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کا 123 رنز کا ہدف نمیبیا نے باآسانی 18 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔

اوپنر کریگ ولیمز نے 53 بالوں پر 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کپتان گرہارڈ ایراسمس 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زمبابوے کی طرف سے ٹنڈائی چٹارا اور لیوک جونگوے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح نمیبیا نے آٹھ وکٹوں سے فتح سمیٹ کر 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
وقت اشاعت : 19/05/2022 - 23:40:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :