پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل 10رکنی دستہ ایران روانہ

جمعرات 19 مئی 2022 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) ایران میں منعقدہ انٹرنیشنل خیروگی تائیکوانڈو کے تربیتی کیمپ میں شرکت کے لئے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کیجانب سے کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل دس رکنی دستہ ایران روانہ ہوگیا۔ 18 مئی سے 6 جون تک منعقد ہونے والے تین ہفتے کے کیمپ کا مقصد رواں سال ہونے والے 7ویں ایشین پومسے، 25ویں ایشین کھیروگی گیمزاور چنچیون کوریا اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے کھلاڑیوں میں شاہ زیب، ہارون خان، محمد اقبال، حمزہ عمر سعید، ابوبکر عثمان، ارسلان ارشد شامل ہیں خاتون کھلاڑی زویا صابر اور ان کی کوچ ناجیہ رسول بھی دستے میں شامل ہیں یوسف کرامی ہیڈ کوچ اور شہزادہ محمد آصف اسسٹنٹ کوچ ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر)وسیم جنجوعہ نے ایران میں بین الاقوامی تائیکوانڈو تربیتی کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت کیلئے ساؤتھ ایشین تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر عمر سعید،پاکستان سپورٹس بورڈ،کومبیکس اسپورٹس اور بین الصوبائی رابطے کی وزارت کا اس دورے کے لئے بروقت این او سی جاری کرنے اور قومی تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کو اس اہم تربیتی کیمپ میں شرکت کویقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/05/2022 - 21:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :