پی سی بی کا کھلاڑیوں کی پنشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان

10یا کم ٹیسٹ کھیلنے والے ریٹائرڈ کھلاڑی ماہوار ایک لاکھ 42 ہزار ، 11تا 20 ٹیسٹ کھیلنے والے ریٹائرڈ کھلاڑی ماہوار ایک لاکھ 48 ہزار،21 یا زائد ٹیسٹ کھیلنے والے ٹیسٹ کرکٹرز کی ماہوار پنشن ایک لاکھ 52 ہزار روپے ہوگئی، سابق ٹیسٹ کرکٹر کی وفات کے بعد انکی پنشن اہلیہ کو پی سی بی سے وصول کرنیکا اختیار ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 مئی 2022 11:58

پی سی بی کا کھلاڑیوں کی پنشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 مئی 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے تحت تمام کٹیگریز میں شامل کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ اس اضافے کے بعد اب 10 یا اس سے کم ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو ماہوار ایک لاکھ 42 ہزار روپے پینشن ملے گی۔ 11 سے 20 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ریٹائرڈ کھلاڑی اب ماہوار ایک لاکھ 48 ہزار روپے ماہوار پینشن وصول کریں گے۔

اسی طرح 21 یا اس سے زائد ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ٹیسٹ کرکٹرز کی ماہوار پینشن 52 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 52 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ پی سی بی ویلفیئر پالیسی میں ترمیم کے بعد اب کسی بھی سابق ٹیسٹ کرکٹر کی وفات کے بعد ان کی پینشن ان کی اہلیہ کو پی سی بی سے وصول کرنے کا اختیار ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کرکٹر کی وفات کے بعد ان کے قانونی ورثا کو صرف ایک مرتبہ ہی پینشن وصول کرنے کا حق تھا، جو ان کی کٹیگری کی بریکٹ کے مطابق 12 ماہ کے برابر تھی۔

پی سی بی کی ویلفیئر پالیسی آخری مرتبہ جنوری 2019ء میں اپ ڈیٹ کی گئی تھی لہذا پی سی بی نے آئندہ مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن میں سالانہ اضافے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی پینشن کی میں اضافے اورپی سی بی ویلفیئر پالیسی میں دیگر ترامیم کا اعلان کرتے ہوئے انہیں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔

ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ کے امور کی سربراہی ملنے پران سے توقع تھی کہ وہ ہمیشہ موجودہ اور سابق کرکٹرز کے مفادات کی حفاظت اور ان کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کریں گے ۔ انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنا ایک اور وعدہ پورا کرنے میں کامیاب رہے اور ان ترامیم کے بعد اب کھلاڑیوں کی پینشن میں سالانہ اضافہ بھی ہوا کرے گا۔رمیز راجہ نے مزید کہا کہ پینشن میں اضافے کے علاوہ پی سی بی نیسابق کھلاڑیوں کے انتقال کے بعد ان کی بیواں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا ہے۔

ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سیوہ جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں کے اہلخانہ کتنی قربانیاں دیتے ہیں ۔ یقین ہے کہ یہ ترامیم کرکٹرز کے ساتھ ساتھ ان کی شریک حیات کے لیے بھی اطمینان کا سبب بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایک ایسا ادارہ ہے جو اپنے کرکٹرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پی سی بی پلیئرز ویلفیئر پالیسی میں یہ ترامیم پی سی بی کیان عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ وہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ اس کے علاوہ سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پی سی بی کا بینوولنٹ فنڈ پہلے ہی موجود ہے۔پی سی بی پلیئرز ویلفیئر پالیسی میں تازہ ترین تبدیلیاں یکم جولائی 2022ء سے نافذ العمل ہوں گی ۔ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے کرکٹرز اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں گے۔
وقت اشاعت : 20/05/2022 - 11:58:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :