ای پی ایل،ایورٹن نے کرسٹل پیلس کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرا دیا

جمعہ 20 مئی 2022 13:02

ای پی ایل،ایورٹن نے کرسٹل پیلس کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرا دیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ایورٹن نے کرسٹل پیلس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی جبکہ آسٹن ولا اور برنلے اور چیلسی اور لیسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان میچ برابر رہے۔پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ گڈیسن پارک، لیورپول میں کھیلے گئے میچ میں ایورٹن کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد کرسٹل پیلس کی ٹیم کو 2-3 گول سے ہرا دیا۔

کرسٹل پیلس کو میچ کے پہلے ہاف میں ایورٹن کے خلاف 0-2 کی برتری حاصل تھی۔

(جاری ہے)

کرسٹل پیلس کی طرف سے پہلا گول 21 ویں منٹ پر جین فلپ میٹیٹا نے سکور کیا جبکہ اردن آیونے 36 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 0-2 کر دیا۔ ایورٹن کی ٹیم نے پہلے ہاف کے بعد قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے تین گول سکور کر کے مقابلہ 2-3 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ ایورٹن کی طرف سے مائیکل کین نے 54ویں ،رچرلیسن نے 75 جبکہ ڈومینک کالورٹ لیون نے 85ویں منٹ میں ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔آسٹن ولا اور برنلے کے درمیان میچ ولا پارک، برمنگھم میں کھیلا گیا جو 1-1گول سے برابری پر ختم ہوگیا۔ اسی طرح تیسرا میچ اسٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلا گیا یہ میچ بھی 1-1 گول سے برابر رہا۔
وقت اشاعت : 20/05/2022 - 13:02:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :