ایشیاء کپ کرکٹ سری لنکا سے بنگلہ دیش منتقلی کا امکان

ایشین کرکٹ کونسل سری لنکا کی بجائے بنگلہ دیش پر غور کر رہی ہے کیونکہ یہ واحد آپشن ہے ، متحدہ عرب امارات اگست اور ستمبر کے مہینے میں میچز کی میزبانی نہیں کرسکتا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 مئی 2022 14:53

ایشیاء کپ کرکٹ سری لنکا سے بنگلہ دیش منتقلی کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 مئی 2022ء ) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ملک میں سیاسی غیر یقینی صورتحال اور معاشی بحران کی وجہ سے ایشیاء کپ 2022ء سری لنکا سے بنگلہ دیش منتقل ہونے کی توقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل بنگلہ دیش پر غور کر رہی ہے کیونکہ یہ واحد آپشن ہے ، متحدہ عرب امارات اگست اور ستمبر کے مہینے میں میچز کی میزبانی نہیں کر سکتا۔

بنگلہ دیش اس وقت صرف ایک آپشن ہے اور ایشین کرکٹ کونسل حتمی فیصلے پر آنے سے پہلے سری لنکا کی صورت حال کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات یقینی طور پر اگست کے آخر اور ستمبر کے شروع میں میچوں کی میزبانی کا آپشن نہیں ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں کرکٹ آسٹریلیا نے کہا تھا کہ وہ جزیرہ نما ملک میں سیاسی بحران کی حالیہ پیش رفت کے درمیان شدید تناؤ کے باوجود اگلے ماہ سری لنکا کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم کو 3 ٹی ٹونٹی، 5 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔ ایشیاء کپ 2022ء سری لنکا میں 27 اگست سے 11 ستمبر کے درمیان ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ہونا ہے ، سری لنکا، بھارت، پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سمیت ایک اور ٹیم اس ایونٹ میں حصہ لے گی ۔ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کرکٹ کی جانب سے جولائی میں ہونے والے سری لنکا کے دورے سے ون ڈے سیریز ختم کرنے کی درخواست قبول کر لی اور اب وہ صرف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قومی ٹیم سری لنکا میں جاری بدامنی کے باوجود جولائی،اگست کے آخر میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گا۔
وقت اشاعت : 20/05/2022 - 14:53:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :